Urdu - اردو

ہمارے بارے میں

ہانگ کانگ کے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ، حکومت نے دسمبر 2022 میں پرائمری ہیلتھ کیئر کا باتفصیل منصوبہ (بلیو پرنٹ) جاری کیا۔ اس باتفصیل منصوبے میں عمر رسیدہ آبادی اور دائمی بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافے سے پیدا ہونے والی مشکلات کے جواب میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کی سمت اور حکمت عملی تیار کرنے کے لیے متعدد اصلاحاتی اقدامات کو واضع کیا گیا ہے۔ جیسا کہ باتفصیل منصوبے میں تجویز کیا گیا ہے، ہیلتھ بیورو کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر آفس کو جولائی 2024 میں پرائمری ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC Commission) میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

PHC کمیشن بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور فراہمی ، معیارات کی ترتیب اور معیار کی یقین دہانی اور بنیادی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی تربیت کی نگرانی کرتا ہے ، نیز اسٹریٹجک خریداری آفس کی مدد سے اسٹریٹجک خریداری کے ذریعے خدمات کی منصوبہ بندی اور وسائل کی تخصیص کی نگرانی کرتا ہے۔

Primary Healthcare Blueprint

ہم عوام کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے ، قابل رسائی اور مربوط صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے اور پائیدار صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے قیام کے مقصد سے موجودہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام اور لوگوں کی ذہنیت کے رحجان کو علاج پر مبنی سے روک تھام پر مبنی کرنے کے لیے ضلعی بنیاد پر بنیادی صحت کی دیکھ بھال (PHC) کی خدمات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم صحت کی دیکھ بھال کے موجودہ نظام اور لوگوں کی ذہنیت کے رحجان کو علاج پر مبنی ادارے پر مرکوز ثانوی / تیسرے درجے کی صحت کی دیکھ بھال سے روک تھام پر مبنی خاندانی مرکز PHC کی طرف منتقل کرنے کے لیے، اور مختلف شعبوں اور دیکھ بھال کی مختلف سطحوں کے مابین ہم آہنگی کو بڑھانے اور کمیونٹی میں ضلعی سطح کی PHC خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہیں۔

فیملی ڈاکٹر کیا ہے؟

فیملی ڈاکٹر بنیادی دیکھ بھال کی خدمت فراہم کرنے والا ایک اہم خدمت فراہم کنندہ ہے جو آپ اور آپ کے اہل خانہ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو جامع ، فرد پر مرکوز ، مسلسل ، روک تھام اور مربوط نگہداشت فراہم کرتا ہے۔

کیا آپ ایک بنیادی نگہداشت کے ڈاکٹر، دانتوں کے ڈاکٹر یا چائینیز میڈیسن کے پیشہ ور کی تلاش میں ہیں جو آپ کی ضرورت کے مطابق ہو؟

براہ کرم پرائمری کیئر ڈائریکٹری (معلومات نامہ) سے رجوع کریں۔

Primary Care Directory Primary Care Directory mobile website - QR code

لائف کورس پریوینٹو کیئر (عام لوگوں کے لیے) /
حوالہ کے لیے فریم ورک

عوام کے ارکان جن کو ترجمہ کی ضرورت ہے کیونکہ وہ کینٹونیز، پوتھونگوا یا انگریزی بول یا پڑھ نہیں سکتے ہیں، آپ مزید معلومات کے لیے ضلعی مرکز صحت / ضلعی مرکز صحت ایکسپریس کے عملے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔